اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا نے بتایا کہ انتخاب شیڈول کے مطابق 12 دسمبر کو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ پہلے ہی جاری کردی گئی اورپاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی،پاکستان ائیرفورس سے گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭