کراچی(امت نیوز) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی لاکر برطانیہ سے آنے والے پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کو ادارے کاچیف ایگزیکٹیو آفیسربنادیا جائے گا۔پی سی بی میں بہترین پروفیشنلزکو لانا پاکستان میں تبدیلی کی علامت ہے، انھوں نے یہ بات نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 5 میچزکراچی میں ہوں گے، غیرملکی کرکٹرزکے پاکستان آنے سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی۔انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، قبل ازیں احسان مانی نے ایشیا ایمرجنگ کپ کے آخری دن منعقدہ میچزدیکھے اور ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
٭٭٭٭٭