لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیرمیں کشمیر یونیورسٹی کےطلباء نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سےبڑے پیمانےپرجاری انسانی حقو ق پامالیوں کےخلاف احتجاج کیلئےایک دستخطی مہم کا آغازکیاہےجس میں کثیرتعدادمیں طلباءحصہ لے رہے ہیں۔ دستخطی مہم میں حصہ لینےوالےطلباءنےآزادی کےحق میں نعرے بلند کئےاوربھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانےپرجاری انسانی حقو ق پامالیوں کی شدیدمذمت کی۔