اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بیسک ایجوکیشن کمپیونٹی اسکولز(بیکس) کے اساتذہ کا مستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ڈی چوک میں دھرنا 10ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مستقلی خارج از امکان قرار دیے جانے کے بعد احتجاجی اساتذہ تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچ گئے۔ اس موقعے پر پولیس اور اساتذہ کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے ایک استاد بے ہوش ہو گیا۔ پولیس نے اساتذہ کو پارلیمنٹ کے دروازے سے ہٹانے کے لیے کئی خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا۔