پشاور(نمائندہ امت)پشاورپولیس نے نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر ،تین سوزوکی پک اپس اور پانچ سو نان کسٹم پیڈ موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔برآمد کی گئیں گاڑیاں اور موبائل فونز ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کی جارہی تھیں۔ جن کو قانونی چارہ جوئی کے بعد مزید کارروائی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا۔