ہیکرز نے ایک اور شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کر دیا

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ہیکرز نے ایک اور شہری کو لوٹ لیا، او جی ڈی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازم کے اکاؤنٹ سے 1لاکھ 42ہزار روپے کی رقم نکال لی گئی،شہری نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرادی۔ لطیف آباد یونٹ نمبر11 کے رہائشی محمد عمران نے واقعہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment