پی ٹی آئی میں ایک اور استعفیٰ آگیا-راجہ ریاض پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے استعفٰی دے دیا، انہوں نے بطور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کےعہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نےوزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا،ان کا کہنا تھا کہ اس عہدے پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا بطور ایم این اے کام کروں گا ، اس سے پہلے پنجاب میں سینئر وزیر اور اپوزیشن لیڈر رہ چکا ہوں،لہذایہ عہدہ میرے شایان شان نہیں۔

Comments (0)
Add Comment