گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) دیامر میں اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے والے اہم سرغنہ اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے کے معاملے میں مرکزی ملزم ہے جسے داریل سے گرفتار کیا گیا۔ قاری ہدایت اللہ نامی ملزم کو 3ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسکول نذرِ آتش کرنے کے معاملے میں اب تک 40افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 15انتہائی مطلوب ملزمان کی تلاش جاری ہے۔