اسلامی بینکاری 2 ہزار ارب ڈالر سےمتجاوز

اسلام آباد(امت نیوز)گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نےکہاہےکہ اسلامی مالیات دنیامیں اہم اورتیزی سےترقی کررہی ہے،اسلامی بینکاری 2ہزارارب ڈالر سے تجاوزکرگئی۔گورنراسٹیٹ بینک نےشرعی معیارات کےاردومیں اجراء کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ قومی زبان ملک میں ابلاغ کےلئےاہم اورموثرذریعہ ہے۔طارق باجوہ نےواضح کیاکہ دنیابھرمیں اسلامی مالیات کوسودکامتبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5سال میں اسلامی بینکاری نے سالانہ 20 فیصدکی شرح سےترقی پائی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری مجموعی مالیاتی صنعت کا15فیصد ہونے کی پیش گوئی کی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیات کی ترقی کےلئےمل کرکام کرنا ہوگا اور اسلامی بینکاری کا مقصد سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیمینیشن مشارقہ گھروں کوفنانس کرنے کے لئے اہم پروڈکٹ ہے۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ ’ وزیراعظم نے اسلامی بینکوں کے لیے وژن 2023جاری کردیا‘۔

Comments (0)
Add Comment