سیکورٹی صورتحال بہتر-غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی-جنرل باجوہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،جب کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے۔ جنگی مشقیں پاک چین تعلقات کو مزیدمضبوط بنائیں گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر فورس کے آپریشنل ایئر بیس پر پاک چین فضائی شاہین 7مشقوں کا معائنہ کیا۔ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا ،جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،جب کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔

Comments (0)
Add Comment