کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ممتاز میڈیا ماہر یوسف بیگ مرزا کی وزیر اعظم کے میڈیا پر معاون خصوصی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے وزیر اعظم کی طرف سے میڈیا معاملات پر ایک تجربہ کار میڈیا ماہر کی بطور معاون خصوصی تقرری کے فیصلے کو سراہا ہے۔