ہمدرد پبلک اسکول کے تحت شہید حکیم سعید فٹبال چیمپیئن شپ کا آغاز

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ بابر خان نے کہا ہے کہ ہمارے والدین ہماری ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں، جب کہ اساتذہ ہماری روحانی تربیت کرتے ہیں۔ غیرنصابی سرگرمیاں خود کو تلاش کرنے اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔وہ ہمدرد پبلک اسکول کے تحت 20 ویں شہید حکیم محمد سعید یادگاری انٹر۔اسکول فٹبال چیمپیئن شپ 2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، ڈاکٹر خالد نسیم، سلیم جتوئی، مہرین مسعود ، نبیلہ ماہین و دیگر نے شرکت کی۔قبل ازیں مہمان خصوصی نے فٹبال کو کک مار کر چیمپئن شپ کا آغاز کیا۔

Comments (0)
Add Comment