کراچی(بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سابق چیئرمین حنیف گوہر نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈرز اور ڈیولپرز ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عدالتی فیصلے اور بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے ملک کا بہتر امیج اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے ، واٹر بورڈ و دیگر ادارے تعمیراتی صنعت سے تعاون یقینی بنائیں تاکہ ملکی تعمیری صنعت کو ترقی دیکر خوشحال پاکستان کے عملی تعبیر کو باہمی تعاون سے یقینی بنائی جاسکے ۔