کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں مختلف ملکوں کے سفارتکاروں و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔چیمبر کے صدر عرفان وہاب خان نے کہا کہ چیمبر اور اس کی ممبر کمپنیاں خواتین کے کردار کو سمجھتی ہیں۔اگر ہم خواتین کو ملازمت کے یکساں مواقع فراہم نہیں کریں گے، تو ہماری معیشت ترقی ہیں کر پائے گی۔تقریب سے نائب صدر شازیہ سید اور جنرل سیکریٹری عبدالعلیم نے بھی خطاب کیا۔آخر میں او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ 2018 کی حقدار قرار پائیں۔ٹیلی نار اور نیسلے کو پہلے اور دوسرے رنر اپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ یونی لیور پہلی پوزیشن حاصل کرکے 2018 کی چیمپیئن قرار پائی۔خصوصی پذیرائی ایوارڈ پانچ کیٹگریز میں دیا گیا۔جس میں میٹرو کیش اینڈ کیری نے لیڈرشپ اینڈ اسٹر ٹیجی ایوارڈ، ریکٹ بینکیزر نے جینڈر بیلنس ورک فورس ایوارڈ، پیپسی کولا نے ورک لائف انٹیگریشن ایوارڈ، گلیکسو اسمتھ کلائن نے ویمن لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ایوارڈ اور فلپ مورس نے ڈرایوئنگ چینج بیونڈورک پلیس کے ایوارڈ جیتے۔