لینڈ مافیا کے باعث سرکلر ریلوے کے متاثرین کی شنوائی نہیں ہورہی -حاجی خان بادشاہ

کراچی (پ ر) کراچی سرکلر ریلوے متاثرین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی خان بادشاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے سی آر منصوبے پر 2009اور 2013میں سروے کے بعد 4653متاثرین کو رجسٹر کیا گیا تھا، جنہیں جمعہ گوٹھ میں تعمیر شدہ متبادل مکان کی ضمانت دی گئی تھی، لیکن آج لینڈ مافیا اور تجاوزات کے شور میں رجسٹرڈ متاثرین کی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہیں آج تک مکانات نہیں دیئے گئے۔کے یو ٹی سی حکام رائٹ آف دے اور متاثرین کی آباد کاری اور معاوضے کے حوالے سے واضح موٴقف دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں کو مسماری پہلے ہی انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ایسے میں کچی آبادیوں کی غیر منصفانہ بے دخلی انصاف کے منہ پر طمانچہ کہلائے گی۔ متاثرین نے کے سی آر پروجیکٹ کی کبھی بھی مخالفت نہیں کی۔ہماری تمام جدوجہد متاثرین کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے ہے۔قدیم کچی آبادیوں کی منتقلی کے حکومتی بیانات اور پالیسیاں آج بھی عملدرآمد کی منتظر ہیں۔قدیم کچی آبادیوں کو ریگولرائز کیا جائے۔اجلاس میں آل پاکستان الائنس برائے کچی آبادیز کے اراکن اور کے سی آر منصوبے سے متاثرہ آبادیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment