اسلام آباد (امت نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے 7ارکان نے جن مقدمات میں این آر اومانگاہے ، وہ مقدمات نیب کے پاس نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے درانی کاکہناتھاکہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے تاکہ این آر او مانگنے والوں کے حوالے سے واضح معلومات سامنے آجائیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 7ارکان نے جن کیسز میں این آر اومانگا گیاہے وہ کیسز نیب کے پاس نہیں ۔ یہ استحقاق مراد سعید کا ہے وہ خود ہی اس بارے میں بتائیں گے کہ کن سات لوگوں نے این آر او مانگاہے۔