اویس ٹپی 3برس سے ملک سے باہر ہے- ڈی آئی جی ساؤتھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کی طلبی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا اویس مظفر ٹپی 3 سال سے ملک سے باہر ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر پہنچے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر نوٹس اویس مظفر ٹپی کی ہمشیرہ کو دے دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment