سی این جی والی بچت ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹرول کی نسبت سی این جی کو رکشہ ، ٹیکسی اورسوزوکی مالکان اس لئے فوقیت دیتے ہیں کیونکہ پیٹرول کی نسبت سی این جی زیادہ ایوریج دیتی ہے ، رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول میں اگر ہماری گاڑی 15کلو میٹر چلتی ہے تو ایک کلو سی این جی میں 30کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں زیادہ بچت ہوتی ہے،اگر پیٹرول پر گاڑیاں چلائیں گئیں تو ایک تو فضائی آلودگی پیدا ہوگی اور دوسرا ہماری گاڑیاں زیادہ ایوریج بھی نہیں دینگی ۔

Comments (0)
Add Comment