نیب-نیازی گٹھ جوڑ انصاف کی دھجیاں اڑارہاہے-نوازلیگ

اسلام آباد(امت نیوز) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس اور سیاسی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کاروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑارہی ہیں، انتقام سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، پوری قوت، صبر اور سچائی سے مقابلہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment