تھریسامے کی کرسی بچ گئی پارٹی کے باغی ارکان ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی کرسی 3ووٹوں کے فرق کی وجہ سے بچ گئی۔ بریگزٹ کے معاملے پر پارٹی میں بغاوت کا سامنا کرنے والی برطانوی وزیراعظم کے خلاف ٹوری ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس میں پارٹی کے تمام ارکان نے حصہ لیا۔ تھریسامے کے حق میں 200جبکہ مخالفت میں 117ووٹ پڑے۔ اگر تھریسامے پارٹی ووٹنگ ہار جاتی تو انہیں مستعفی ہونا پڑتا۔

Comments (0)
Add Comment