کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترسیلات زر میں 40 کروڑ ڈالر کی کمی اور عالمی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کے ایمر جنسی قرض کی منسوخی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ہلاکر رکھ دیا ۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں میں 544 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔منگل کو450 پوائٹس کی کمی سےکاروبار 38 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔بدھ کواسٹاک ایکس چینج اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی100 انڈیکس721پوائٹس کی گراوٹ کے ساتھ 38ہزار130 کی سطح پر پہنچ گیا۔ مجموعی طور پر یہ کمی 1.89 فیصد کے مساوی ہے۔بعد میں معمولی بہتری آئی اور یہ گراوٹ 544 تک محدود رہی اور انڈیکس38 ہزار307 پوائنٹس پربند ہوا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس میں 367 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار 28ہزار183 پوائنٹس پر بند ہوا۔پاک الیکٹرون لمیٹڈ کے14کروڑ56لاکھ30 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کے الیکٹرک کے حصص میں 2.53 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کے ایک کروڑ64لاکھ 90ہزار حصص کے سودے ہوئے۔