ہاکی ورلڈکپ میں شکست، صدر پی ایچ ایف نے تحقیقاتی کمیشن بنا دیا

لاہور (ایجنسیاں) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد حسین کھوکھر نے ہاکی ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔تحقیقات کمیشن ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی زوال کی تحقیقات کریگا جبکہ کمیشن سابق اولیمپئن رشید جونیئر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے ۔اس چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر،شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں۔ ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment