ہراسانی الزام- افغان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ پر پابندی

کابل (این این آئی) افغان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی جانب سے فٹبال فیڈریشن کے صدر کریم الدین کریم پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفانے انہیں 90 دن کیلئے معطل کردیا۔فیفا کی آزاد اخلاقی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدمے میں تحقیقات میں تعطل پر کریم الدین پر عبوری پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے، لہٰذا ان کی فٹبال میں تمام قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔برطانوی اخبار گارجین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت اعلیٰ عہدیداران نے خواتین فٹبال ٹیم کی اراکین کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ویمنز فٹبال ٹیم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے دعویٰ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment