اسلام آباد میں کراٹے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے- اعجاز الحق

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولیات نہ ہونے سے کھیل کا ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کو سرکاری سطح پر فنڈز نہیں ملتے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت ایسوسی ایشن مختلف ایونٹس میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو بھیجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے پاس کم وسائل ہونے کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں قائداعظم گیمز، بین الصوبائی گیمز، قومی کراٹے چیمپئن شپ اور بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment