کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سید سردار احمد نے ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوربنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگیا ہوں، خالد مقبول اورفاروق ستارکو استعفیٰ بھجوا دیا، اب میرا ایم کیوایم کے کسی بھی دھڑے سے تعلق نہیں۔سید سردار احمد نے کہا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، نہ ہوں گا، سیاست سے کنارہ کش ہوتا ہوں۔اپنی باقی زندگی سماجی خدمت کے کاموں پر گزاروں گا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پی آئی بی اور بہادر آباد دھڑے بندی کے بعد سردار احمد نے مصالحت کی کوشش کی تھی۔