تہران (این این آئی)ایران میں اپنی گرفتاری کے خلاف دو ماہ سے جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے رضاکار وحید صیاد نصیری انتقال کر گئے۔نصیری کے لواحقین کے حوالے سے بتایا کہ ان کے بیٹے کو حال ہی میں جیل سے رہائی ملی تھی، تاہم بعد میں انہیں قم شہر میں انٹیلی جنس اہلکاروں نے دوبارہ گرفتار کر کے الساحلی جیل بھیج دیا۔مکمل طور پر نڈھال نصیری کو جیل انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر کے ان کے لواحقین کو اطلاع دی تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ قم ہسپتال میں دم توڑ گئے۔