ہالا(نامہ نگار) وطن کی خاطر لڑتے ہوئے وانا میں شہید ہونے والا 35 سالہ عبدالمجید کاکا نیو سعید آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جس کی میت کو کوہاٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نیو سعیدآباد کے آبائی گائوں بھلیڈنو کاکا پہنچایا گیاجہاں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔اورچیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول رکھے گئے اور اجتماعی دعا کی گئی۔ دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ شہید فوجی جوان کی تین سال قبل شادی ہوئی، اور اس کی ایک 8ماہ کی بیٹی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عبدالمجید کی شہادت پر فخر ہے۔