ریاست مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بے نقاب کرے-حامد الحق

پشاور(نمائندہ امت)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ ریاست اور اس کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی سازش کو بے نقاب کریں اور قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پردہ باغ میں شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کی۔

Comments (0)
Add Comment