مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت-پرسنل سیکرٹری گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ امت) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت، مولانا سمیع الحق کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کوگرفتار کر لیا گیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔مولانا سمیع الحق قتل کے بعدسیکرٹری احمد شاہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو  گئے تھے۔متعدد کوششوں کے باوجود بھی گرفتار نہیں کئے جاسکے تھے۔راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع کے سیکرٹری احمد شاہ سے تفتیش شروع کر دی۔سیکرٹری احمد شاہ مولانا سمیع الحق قتل تفتیش میں اہم ترین فرد ہو سکتے ہیں۔

 

Comments (0)
Add Comment