اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ عدالت نے اینکر پرسن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے چہرے سے نہیں لگ رہا آپ شرمندہ ہیں۔ عامر لیاقت نے جواب دیا کہ سر میں بہت شرمندہ ہوں، انتہائی عاجزی، انکساری اور جھک کر معافی مانگتا ہوں۔