میری کیا خطا ہے-والد مجھےاپنا نام دینے سےکیوں انکاری ہیں-معصوم بچی کا سوال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )مانسہرہ سے آئی ہوئی گیارہ سالہ درعدل نے کہاکہ میری کیاخطاء ہے میراوالدکیوں مجھے اپنانام دینے سے انکاری ہےاسےسکول میں بھی بری بری باتوں سے بلایا جاتا ہے روزنامہ امت سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری ولدیت میں میرے والدکانام نہیں لکھا ہوا میری والدہ کے ساتھ زیادتی کی گئی اورانھیں بدنام کیاگیابھی کوئی جرگہ کررہا ہے توکبھی کوئی ،کوئی کہتاہے کہ پیسےدیں توآپ کی جان چھوٹ جائیگی۔ابھی تک میری پریشانی ختم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment