سعد رفیق اور خواجہ سلمان کی گرفتاری قابل مذمت ہے- ن لیگ

کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ غلام شعیب جاوید میاں، اسلم خٹک اور عمر بٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ اور ملکی اپوزیشن کو مختلف غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کا منفی انداز اپنایا ہوا ہے۔ ایسی کارروائیاں آمریت میں بھی نہیں ہوئی تھیں۔ عوام حکمرانوں کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment