حکومتی- اپوزیشن ارکان قوم کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں – ہزارہ قومی اتحاد

کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی، ڈاکٹر افضل اعوان، فدا تنولی، آصف ذوالفقار عباسی، روشن اعوان، شوکت تنولی اور ملک خالد نے کہاہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایوان میں بیٹھ کر قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کررہے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی قانون سازی کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں موجودہ صورتحال کے منفی اثرات کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment