کراچی(پ ر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور کے خط کے جواب میں چینی سفیر یاؤجنگ نے ان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔پاسبان اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے جوابی خط میں کہا ہے کہ حملے پاک چین دوستی پر ذرہ برابر بھی اثر انداز نہیں ہوسکتے۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا چین کے عوام سے اظہار ہمدردی اور محبت کا پیغام چینی عوام کے لئے مزید طاقت اور قوت میں اضافہ کا باعث بنا ہے۔