ماہی گیروں کی فلاح و بہبود پر سب سے زیادہ توجہ دی- عبدالبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے ادارے ایف سی ایس نے ماہی گیروں کی فلاح وبہبود پر سب سے زیادہ توجہ دی،کراچی فش ہاربراتھارٹی کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی فش ہاربر پر ایف سی ایس کے بورڈ روم میں منعقدہ ایک اہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا۔جس میں وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والاڈائریکٹرزایف سی ایس،ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری کوآپریشن،ایڈیشنل سیکریٹری فشریزاور ایم ڈی کراچی فش ہاربر اتھارٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی فش ہاربر اتھارٹی کو لیز کی مد میں ادائیگی اور کراچی فش ہاربر کی صفائی ستھرائی و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لیے کے ایف ایچ اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایم ڈی کراچی فش ہاربراتھارٹی کی درخواست پر فش ہاربرکی صفائی ستھرائی کے لیے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے افرادی قوت بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ ایف سی ایس کے حقیقی ماہی گیروں کی وفات کے بعد ان کے ورثا کو ترجیحی بنیادوں پر ممبرشپ دی جائیگی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چونکہ کافی عرصے سے ممبر شپ بند تھی اس لیے جن ماہی گیروں کو ممبر شپ ابھی تک نہیں ملی تھی وہ ممبر شپ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کو درخواست دے سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment