کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی سیکریٹری تجارت و چیئرمین اسٹیٹ لائف محمدیونس ڈاگھانے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لاہور زون سینٹرل کا دورہ کیا اور افسران وکارکنوں کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اور کارکنان انتظامیہ کے ساتھ ملکر کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ اسٹیٹ لائف ملک کی بہترین انشورنس کمپنی کی حیثیت سے اپنا مقام برقرار رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین پالیسی ہولڈر کی بہترین خدمات اور پیشہ ورانہ ذمے داری پر خصوصی توجہ دیں۔