اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اورسوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کیا جائے کیوں کہ یہ حکومت کی توقعات کے مطابق کام نہیں کررہے۔وزیراعظم نے ملک میں گیس کے بدترین بحران پر بدھ کو ایم ڈی سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔