مری(نامہ نگار)ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ جمعہ کے روز سورج نکلنے کے بعد موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے حالیہ برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں نے یہاں کا رخ کرلیا ہے سیاح مری کے خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش رہا ہے اور سیاح فیملیاں اور منچلے برفباری اور مقامی لوگوں کی جانب سے مختلف سیاحتی شاہراہوں پر برف کے بنے ہوئے مجسموں کے ساتھ فوٹو گرافی کرتے رہے ۔