کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے ترجمان وقار لغاری نے 09 دسمبر کو شائع ہونی والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور طارق صدیقی ناظم امتحانات عارضی ہیں اور مستقل ہونے کیلئے اشتہار پر پورا اترتے ہیں اور سلیکشن بورڈ کے سامنے انٹرویو کلئیر کرتے ہیں یا کوئی اور امیدوار کامیاب ہوتے ہیں تو فیصلہ کیا جائے گا، مگر اس وقت تک کسی قسم کی آسامی کیلئے کوئی بھی نام فائنل نہیں کیا گیا۔یہ خبر بلکل من گھڑت اور گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ادارہ سے اپیل ہے کہ اس قسم کی غلط خبروں کا شائع کرنے سے پہلے انتظامیہ کا موقف ضرور لیں۔