اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاء کہا ہے کہ پشاور میں انسداد پولیو مہم کے 6ورکرز کو بوگس اعدادوشمار لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پشاور کے علاقے شیخ جنید آبادسے 6انسداد پولیو ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ بوگس اعدادوشمار اور انگلیوں پر جعلی نشانات لگا رہے تھے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔