کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس حکام نے شیر خوار بچے کوملیر ندی میں پھینکےجانے کے واقعہ کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کورنگی کازوے پرملیر ندی میں کمسن بچے کو پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص کو شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے اور اس سے کمسن بچے کو چھینتے ،ہوئے دکھایا گیا ہے امت نے مذکورہ مقام پر جاکر علاقہ مکینوں سے سے بات کی جنہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ، جبکہ امت نے کورنگی صنعتی ایریا ، ڈیفنس ، محمود آباد اور بلوچ کالونی تھا نوں سے رابطہ کیا اور متعلقہ پولیس افسران نے بھی واقعہ سے لاعلمی ظاہر کی ۔پولیس افسران کاکہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا تو ہمارے پاس اطلاع ہوتی کورنگی کازوے پر بھی علاقہ مکینو ں سے معلومات لی گئیں انہو ں نے بھی لا علمی ظاہر کی ۔