لاڑکانہ میں حقہ بار سے 20 گرفتار

لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول کے ایس ایچ او امام بخش لاشاری کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر حقہ بار میں کارروائی کرتے ہوئے کامران، عباس، عزیز، قیصر، مہتاب، عزیز شیخ سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور حقے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلوانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ دوسری جانب پولیس کارروائی کے بعد کارروائی سے بچنے کے لیے شہر کے گنجان آبادی میں قائم حقہ بار مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment