کندھکوٹ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

کندھ کوٹ (نامہ نگار) گاؤں اکرانی سبزوئی میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی قتل کر دی۔ سفاک شوہر نے شریفاں پر تشدد کرنے کے بعد گلا دبایا جس سے موت واقع ہوئی۔ مقتولہ کا باپ عالم اور بھائی شوکت سبزوئی تھانے میں ملزم کے خلاف فریاد داخل کرانے کیلئے جانے لگے تو انہیں بھی حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Comments (0)
Add Comment