حیدر آباد (بیورو رپورٹ) مدرسے کے طالبعلم پر تشدد کرنے والا معلم پولیس اہلکار نکلا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد نے اہلکار کو معطل کراکے گرفتار کرا دیا۔ صدر میں واقع سرہندی معصوم شاہ مسجد و مدرسے میں بچوں کو تعلیم دینے والا معلم شبیر احمد ولد غلام حسین جوکہ پولیس کا سپاہی بھی ہے اور ڈیوٹی کے دوران مدرسے میں بچوں پر تشدد بھی کرتا تھا، شاہ زیب نامی بچہ دو روز سے غیرحاضر تھا تو معلم شبیر احمد نے اس پر ربڑ کے پائپ سے تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیکر معلم و پولیس اہلکار کو معطل کردیا جس کے بعد کینٹ پولیس نے اسے کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچے شاہ زیب کے والد احمد جا ن پٹھان کی مدعیت میں شبیر احمد کے خلاف 121/2018 زیردفعہ 328/A درج کرلی ہے ،ایس ایس پی نے معلم وپولیس اہلکار شبیر احمد کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔