کراچی ( پ ر) جامع مسجد ابوبکر و مدرسہ ابو بکر الصدیق بوستان رفیع ملیر اور اہلحدیث یوتھ فورس سندھ کے تحت22دسمبر2018 (بروز ہفتہ) بعد نماز مغرب شان تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس ہوگی، جس میں وفاقی وزیر مواصلات حافظ ڈاکٹر عبدالکریم، پروفیسر ساجد میر، علی محمد ابوتراب، حافظ محمد سلمان اعظم ، حافظ فیصل افضل و دیگر علما کرام اظہار خیال کرینگے۔ کانفرنس کے حوالے سے آج (ہفتہ) دن3بجے مسجد ہذا کی بالائی منزل پر ایک شام صحافیوں کے نام کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا ہے اور صحافی برادری کے نامور کلمکار تاجدار ختم نبوت ؐ کے روشن پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے۔