کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما منور رضا نے شہباز شریف کو اصولی طورپر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کو متحدہ اپوزیشن کی بڑی کامیابی اور نواز لیگ کی اخلاقی فتح قرار دیا ہے۔ منور رضا نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا حسن ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کے بغیر پارلیمنٹ کو مکمل تصور نہیں کیا جاسکتا۔ کمیٹیوں کے بغیر جمہوریت کی گاڑی نہیں چل سکتی۔