محمد علی جناح یونیورسٹی میں داخلہ مہم کے سلسلے اوپن ہاؤس سیشن

کراچی (بزنس رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرسال دولاکھ طلبہ انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں۔ مگر ہمارے ملک کی پبلک اور نجی شعبہ میں قائم180یونیورسٹیوں میں صرف40ہزار طلبہ داخلہ حاصل کر پاتے ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ60 نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کو سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں سیمسٹر اسپرنگ2019 کیلئے جاری داخلہ مہم کے سلسلے میں طلبہ اور ان کے والدین کے رہنمائی کے لئے منعقد ہونے والے اوپن ہائوس سیشن میں کیا۔

Comments (0)
Add Comment