یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے کھیلا جائیگا

لندن (این این آئی) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے کھیلا جائیگا ٗدوسرے سیمی فائنل میں6 جون کو انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 9 جون کو کھیلا جائیگا ٗ اسی روز تیسری پوزیشن کا میچ بھی کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ نے کروشیا اور سپین کو گروپ میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment