اٹلی جرمنی جاپان سمیت مختلف ملکوں کو افرادی قوت برآمد کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے افرادی قوت کی برآمد کیلئے عرب ملکوں کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں سے بھی بات چیت شروع کردی ہے۔ ملائیشیا کے دورے میں وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے مہاتیر محمد سے بات چیت کی جس کے نتیجے میں ورک ویزے ملیں گے اور جلد ہی پاکستان سے افرادی قوت کی بڑے پیمانے پر ملائیشیابرآمد متوقع ہے۔ حکومت نے جرمنی ۔اٹلی، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی رابطہ شروع کیا ہے۔ جرمنی نے تو مثبت اشارے بھی دے دیئے ہیں۔ مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت افرادی قوت کی برآمد کیلئے پروموٹرز کے وفود مختلف ممالک میں بھیجے گی جب کہ ایک لاکھ افراد کی قطر روانگی جلد شروع ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment