پی ٹی آئی ایم این اے سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے

راولپنڈی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ انہیں سعد رفیق پر کرپشن کا الزام درست نہیں لگتا وہ انہیں 30 سال سے جانتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ پڑے ہیں۔واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment